نیوزی لینڈ کی ٹیم درست سمت میں جارہی ہے  کوچ مائیک ہیسن

کیوی ٹیم پاکستان کیخلاف آخری ٹیسٹ کم بیک کرکے سیریز برابر کرسکتی ہے انٹرویو

اتوار 23 نومبر 2014 12:06

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم درست سمت میں جارہی ہے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرکے ٹیم نے اپنی اچھی پرفارمنس ثابت کردی ہے۔ کیوی ٹیم پاکستان کیخلاف آخری ٹیسٹ کم بیک کرکے سیریز برابر کرسکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی پچ مشکل تھی لیکن پلیئرزنے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین کیلئے مشکلات کھڑی کردی جس کی وجہ سے ان کے بیٹسمین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسپنرز یاسر شاہ اورذوالفقاربابر کے سامنے 400رنز بنانا ٹیم کیلئے چیلنج تھا بیٹسمینوں نے ان کے سامنے بے بس نظر آئے جو بہت اچھی بات ہے۔لیتھم کے بعد روز ٹیلر نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ کیوی کوچ نے سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمدواقعی اچھا بیٹسمین ہے اور سرفرازکی سنچری ہی نے پاکستان کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :