لندن میں ایئرہوسٹس گرفتار، پی آئی اے کو جرمانہ و وارننگ

اتوار 23 نومبر 2014 12:03

لندن میں ایئرہوسٹس گرفتار، پی آئی اے کو جرمانہ و وارننگ

لندن ، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) زائد المعیاد پاسپورٹ پر سفر کرنے پر لندن میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ قومی ایئرلائن کو جرمانہ کرکے وارننگ جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785لندن پہنچی تھی جہاں امیگریشن حکام کی غفلت کے باعث پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سفر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی حکام نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 2 ہزار پاو¿نڈ جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :