تربت پاک ایران سرحد کے قریب دھماکہ تین افراد زخمی

اتوار 23 نومبر 2014 12:03

تربت پاک ایران سرحد کے قریب دھماکہ تین افراد زخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) کوئٹہ میں تربت کے قریب مند میں پاک ایران سرحد پر دھماکے کی اطلاع ملی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں لیویز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :