سردارمنیر اختر ہیومن رائٹس موومنٹ ٹیکسلا کے صدرنامزد

ملک نیاز حسین کو ہیومن رائٹس موومنٹ ملتان کا صدر مقررکردیا گیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 23:48

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014 ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان کی مشاورت سے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے سردار منیراختر اور ملک نیازحسین سنڈھل کوان کی سیاسی وسماجی جدوجہد اورانسانی حقوق کی بازیابی کیلئے گرانقدر خدمات کی روشنی میں ہیومن رائٹس موومنٹ ٹیکسلا اورملتان کاڈسٹرکٹ صدرنامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار منیراختر اور ملک نیازحسین سنڈھل نے اپنی نامزدگی پر ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران کے ساتھ اظہار یکجہتی اوراغراض ومقاصد پراظہاراعتماد کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ ہم ہیومن رائٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے اپنے ہم وطنوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ایک مہذب معاشرے کی تشکیل اورتکمیل کیلئے جہاں شہریوں کیلئے ان کے بنیادی حقوق سے آگہی ضروری ہے وہاں انہیں اپنے فرائض کی بجاآوری بھی کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی یقینی حفاظت،انہیں مساوی تعلیم ،صحت سمیت دوسری بنیادی ضروریات اورانہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے بغیرکوئی معاشرہ اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :