باجوڑ ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان نے خودساختہ شریعت نافذ کر دی

ہفتہ 22 نومبر 2014 21:55

باجوڑ ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان نے خودساختہ شریعت نافذ کر دی

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے خود ساختہ شریعت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناواگئی میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے شریعت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق خواتین کے بازاروں میں جانے پر پابندی اور سگریٹ سمیت تمام نشہ آور اشیاءکی خرید و فروخت سمیت استعمال پر بھی پابندی لگانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ نے کہا گہا ہے کہ اس شریعت پر عمل نہ کرنے والے کو ذبح اور قتل سمیت مختلف سزائیں دی جائیں گی۔جبکہ دوسری جانب مقامی حکومت نے طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ اور ان کی طرف سے بانٹے گئے پمفلٹ کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے اس سے قبل کالعدم جماعت لشکر اسلام نے بھی اسی طرح شریعت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :