Live Updates

انصاف ملنے تک دھرنا جاری، جلد ’گو نواز گو‘ کا نعرہ رائیونڈ میں لگے گا: عمران خان

ہفتہ 22 نومبر 2014 21:33

انصاف ملنے تک دھرنا جاری، جلد ’گو نواز گو‘ کا نعرہ رائیونڈ میں لگے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے حواریوں کو جانتا ہوں ، یہ اپنی کرسیاں بچانے کے لئے کچھ بھی کریں گے مگر جب عوام کسی نظریے کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو کوئی طاقت اس نظریے کا راستہ نہیں روک سکتی، عوام جاگ گئی ہے اور میں تو آج دھرنے کے شرکاءمیں 14 اگست سے بھی زیادہ جذبہ دیکھ رہا ہوں بلکہ جتنی تیزی سے عوام میں شعور آ تا جا رہا ہے میرا خیال ہے کہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ جلد رائیونڈ کے محل میں بھی لگے گا۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عام آ دمی کا سب سے بڑا ہتھیار اس کا ووٹ ہوتا ہے، پاکستان کے تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کو آزادی سے منتخب کریں مگر آ ج یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ہے مگر ہم اپنا حق مانگنے یہاں جمع ہوگئے ہیں، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں کوئی جرم نہیں کر رہے بلکہ ہمارا تو مطالبہ ہوا ہے کہ عوام کا ووٹ چوری کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ہمارا دھرنا جاری ہے اور اپنا حق لینے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کپتان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ووٹ لے کر منتخب ہوئی نہ کہ دھاندلی کر کے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں تحقیقات کروانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس ملک کی اصل بد قسمتی تو یہ ہے کہ یہاں حقیقی جمہوریت قائم نہیں کی گئی اور یہی وجہ ہے کہ عوام کو ان کے حقوق حاصل نہیں مگر یہ جمہوریت جیسے جیسے مضبوط ہوتی جائے گی عوام کی حالت بھی بدلتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے گرمی کا مقابلہ تھا مگر اب سردی آ گئی ہے ، حکمرانوں کا خیال تھاکہ ہمارے کارکن تھک ہار کر گھروں کو واپس چلے جائیں گے مگر جب تک انصاف نہیں ملے گا ہمارا دھرنا یہاں سے نہیں ہلے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :