Live Updates

تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ میں 30 نومبر کو جلسہ کے لئے جگہ کے تعین بارے ڈیڈ لاک برقرار،تحریک انصاف نے جلسہ کیلئے ڈی چوک میں جاری دھرنے کی جگہ کی توسیع مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کی ایف نائن پارک اور کشمیر ایکسپریس وے پر جلسہ کرنے کی پیشکش

ہفتہ 22 نومبر 2014 21:20

تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ میں 30 نومبر کو جلسہ کے لئے جگہ کے تعین ..

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014 ) پاکستان تحریک انصاف اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ کے لئے جگہ کے تعین کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ، تحریک انصاف نے جلسہ کیلئے ڈی چوک میں جاری دھرنے کی جگہ کی توسیع مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک اور کشمیر ایکسپریس وے پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف کے وفد نے کیپٹن (ر) حسن کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شیر دل سے ملاقات کی اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ کی اجازت مانگتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی چوک پر جاری دھرنا کی جگہ میں توسیع دی جائے جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھرنے کی جگہ میں توسیع درخواست دینے کے بعد دی جاسکتی ہے ، 30 نومبر کے جلسہ کیلئے ایف نائن پارک اور کشمیر ایکپسریس وے پر جگہ دی جا سکتی ہے جس سے تحریک انصاف کے وفد نے کہا کہ ایف نائن پارک کی بجائے تحریک انصاف ڈی چوک پر ہی جلسہ کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات