کردستان اور بغداد حکومت میں تیل کی ڈیل طے، امریکا کا خیر مقدم

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:14

استبول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014)امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے خود مختار علاقے کْردستان اور بغداد حکومت کے درمیان تیل کے معاملے پر طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کئی برسوں سے کْرد اور عراقی حکومت کے مابین تیل کی فروخت پر تنازعہ جاری تھا۔ تاہم گزشتہ ہفتے ہی فریقین کے درمیان تیل کی برآمد اور آمدن کی تقسیم کا معاملہ طے پا گیا تھا۔ امریکی نائب صدر نے ترک شہر استنبول میں شروع ہونے والی اٹلانٹک کونسل سمٹ میں تقریر کے دوران اِس ڈیل کا خیر مقدم کیاہے۔