سیاست کو عبادت سمجھ کر کر تے ہیں ،اس میں پیسہ کمانے کو حرام فعل سمجھتے ہیں،اسد قیصر

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:01

صوابی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کر تے ہیں سیاست میں پیسہ کمانے کو ایک حرام فعل سمجھتے ہیں۔ ہفتہ کے روز موضع کوٹھا میں پچاسی لاکھ روپے کی لاگت سے ٹوپی خوڑ میں حفاظتی دیوار اور اکتیس لاکھ روپے کی لاگت سے تنئے روڈ کی تعمیر کی افتتاح کے موقع پر الگ الگ اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ علاقے میں بھر پور ترقیاتی عمل کے باعث دوسرے لوگوں کی سیاست ڈوب رہی ہے کیونکہ لوگوں نے بار بار ان جماعتوں کو ووٹ دیئے مگر ان جماعتوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

جس کی وجہ سے آج لوگ تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا لیکن اس کے برعکس میں نے علاقے کی ترقی کا ایک بھر پور عمل شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے بعض لوگوں نے کو تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اپنے دور میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کی تھی انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ قیامت کے دن قوم کے ایک ایک پیسے کا جواب دے ہو گا۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کڑی نظر رکھے اور جہاں بھی ترقیاتی کاموں کا معیار خراب ہوں اس کے متعلق اطلاع کریں ہم کسی صورت ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بے روزگاری کے خاتمے اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے فنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے گدون میں ایک ٹیکنیکل سکول قائم کیا جائیگا اسی طرح ٹوپی شہر میں وائلڈ لائف پارک بھی بنایا جائیگا جب کہ ٹوپی ہسپتال کو تئیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جدید خطوط پر تعمیر کیا جائیگا۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ 29کلو میٹر طویل کھنڈہ ٹوپی روڈ کی تعمیر سے علاقے کی ترقی میں ایک انقلابی آئیگا۔ جب کہ گجو خان میڈیکل کالج کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو میڈیکل تعلیم اور علاج و معالجے کی جدید سہولیات میسر آئینگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کو سوئی گیس کی فراہمی میں مرکز کا رویہ درست نہیں ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے انہوں نے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک نئے ٹیوب ویل کے قیام کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھائینگے۔

اس موقع پر مختلف لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ اجتماعات سے صدر اصلاحی جر گہ گل مست خان ایڈوکیٹ ، جاوید خان اور ندیم خان نے بھی خطاب کیا۔