بنوں آئی ڈی پیز کیمپ میں آتشزدگی ‘10خیمے جل گئے

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:23

بنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) بنوں کے بکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں آگ لگنے سے دس خیمے جل گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق بکا خیل کیمپ میں آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس کی وجہ 10 خیمے جل گئے ‘ آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،بکاخیل کیمپ جوکہ بنوں سے 14 کلو میٹر دور واقع ہے اس کیمپ میں 19 ہزار افراد مقیم ہیں جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :