عدالت نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 کارکنوں کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) عدالت نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 کارکنوں کو جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی مقامی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 کارکنوں سرمد صدیقی‘ ندیم اور آصف ظہیر کو کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کے مقدمہ میں 28 نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزمان کی مدد اور منصوبہ بندی کی۔

متعلقہ عنوان :