حکومتی ساکھ عوامی مسائل کے حل میں ہی مضمر ہے ، خواجہ شاہد رزاق

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ حکومتی ساکھ عوامی مسائل کے حل میں ہی مضمر ہے حکومت کو حالات کو دیکھتے ہوئے دھرناسیاست ملکی معیشت کیلئے خود کش حملے سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اسکے تباہ کن نتائج نے قوم کو یشویش میں مبتلا کردیا ہے اس قسم کی سیاست کرنے والوں کی طرف سے اپنی غلطیوں کا احساس کرنے کی بجائے مزید دھرنوں کی دھمکیاں دینا اور سادہ لوح عوام کو گھیراؤ،جلاؤ ا،مارواور مر جاؤ پر اکسانا ملک دشمنی ہے جسکی قوم متحمل نہیں ہوسکتی انہوں نے اس قسم کی سیاست کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ملک و قوم پر رحم ترس کھاتے ہوئے قومی مفادات کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا نے کی بجائے اپنے اور ملکی مسائل قومی اسمبلی میں آکر حل کرائیں تاکہ حکومت یکسوئی سے ملک کی ترقی و خوشحالی کاصفر جاری رکھ سکے انجمن تاجران سٹی کیقائدحاجی شیخ محمد بشیر ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ، سرپرست اعلی چوہدری غلام سرور اوردیگرنے ملک میں صنعتی و تجارتی ترقی کو تیز تر کرنے کیلئے چین کے ساتھ اشتراک عمل کو بڑھانے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا اور اعتراف کیا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کی گئیں حکومتی کاوشوں کے نتیجہ میں قومی معیشت کی راہیں ہموار ہوئی ہیں چین کی طرف سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری عمل میں آرہی ہے مزید کامیابی کیلئے حکومت کو ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)