وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے احکامات کے باوجود سرگودھا اور جھنگ کے درمیان ریلوے سروس بحال نہ ہوسکی

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے احکامات کے باوجود سرگودھا اور جھنگ کے درمیان ریلوے سروس بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے سرگودھا ‘ سلانوالی‘ شاہ نکڈر‘ سوبھاگہ‘ جھنگ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے لوگوں کو ٹرین کی سفری سہولتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کو گزرے بھی 3 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے مگر تاحال عوام کو ٹرین کی سفری سہولتیں میسر نہیں ہیں جس سے ریلوے کو بھی خسارے کا سامنا ہے سرگودھا جھنگ سکیشن پر آنیوالے چھوٹے بڑے 8 سے زائد ریلوے اسٹیشنز کے عملہ کو بھی مفت میں تنخواہیں دینا پڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :