سرگودھا ‘شدت پسندوں کی جانب سے عسکری اور پولیس افسروں کیساتھ ساتھ اہم سیاسی و مذہبی راہنماؤں پر خود کش حملوں کی دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) شدت پسندوں کی جانب سے عسکری اور پولیس افسروں کیساتھ ساتھ اہم سیاسی و مذہبی راہنماؤں پر خود کش حملوں کی دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے پولیس اور حساس اداروں نے ممکنہ تخریبی کاروائیوں سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کردیئے ہیں سرگودھا ریجن میں بھی اہم تنصیبات ‘ عمارتوں‘ شخصیات کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے دوسری طرف آج اتوار کے روز سرگودھا ضلع کے 100 سے زائد گرجا گھروں پر بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :