سرگودھا‘سول ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت کی خبروں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرگودھا آمد کے سلسلہ میں انتظامیہ ہائی الرٹ رہی

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) سول ہسپتال سرگودھا میں بچوں کی ہلاکت کی خبروں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرگودھا آمد کے سلسلہ میں انتظامیہ ہفتہ کے روز ہائی الرٹ رہی کمشنر‘ ڈی سی او آفس سمیت محکمہ صحت کا عملہ مکمل طور پر کسی بھی وقت وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے پیش نظر اپنے دفاتر میں موجود رہا جبکہ محکمہ صحت کا عملہ دفاتر میں ریکارڈ وغیرہ درست کرنے میں لگا رہا اسی طرح محکمہ صحت کے افسران بچوں کی ہلاکت کے پیش نظر وزیر اعلی کی آمد سے گھبرائے ہوئے نظر آتے رہے۔

(جاری ہے)

#/s#

متعلقہ عنوان :