Live Updates

عمران خان 25 نومبر کو اپنی 62ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 22 نومبر 2014 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 25 نومبر کو اپنی 62ویں سالگرہ منائیں گے۔دنیا کے عظیم کرکٹر کا پورا نام عمران خان نیازی ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شوکت خانم میموریل ہسپتال کے بانی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں 25 نومبر 1952ء میں اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے۔

وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 1971 سے 1992 تک کھیلتے رہے۔1995ء میں عمران خان نے مرحوم برطانوی ارب پتی، سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جیمیما گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ جیمیا گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔

(جاری ہے)

تاہم 22 جون 2004ء کو انہوں نے طلاق کا اعلان کیا۔

عمران خاننے 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی۔ لیکن حالیہ دنوں میں وہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت پاکستانی عوام، خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اورپاکستان کے مقبول ترین لیڈرہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :