لوئر دیر ، میار ہائی سکول کے ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے 3 طالب علم جاں بحق، 7 زخمی

ہفتہ 22 نومبر 2014 15:29

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) لوئر دیر کے علاقے میار ہائی سکول کے ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے 3 طالب علم جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے معیار میں ہائی اسکول کی اسمبلی کے بعد بچے اپنی کلاسز کی طرف جا رہے تھے کہ سائنس ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہو کر طلبہ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 10 طلبا زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے طلبا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال تیمر گرہ منتقل کیا گیا جہاں تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ طبی عملے کے مطابق 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سکول ٹیچر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :