پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پنجاب کی قیادت کے لئے ”امتحان“ بن گیا
ہفتہ 22 نومبر 2014 14:44
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پنجاب کی قیادت کے لئے ”امتحان“ بن گیا،ایک طرف ہر سطح کے تنظیمی افراد کو کنونشن میں شریک کرنا ہے تو دوسری طرف اہم راہنماوٴں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو روکنا ہے،پنجاب سے اگر اہم راہنماوٴں نے پارٹی چھوڑی تو اسے زرداری پنجاب کی قیادت پر عدم اعتماد سمجھیں گے،پنجاب کے لاڑکانہ کا اعزاز رکھنے والے اوکاڑہ کے اہم پارٹی راہنما پنجاب کی قیادت میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ30 نومبر کو لاہور میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پنجاب کی قیادت کے لئے ایک امتحان بن کر رہ گیا ہے۔میاں منظور وٹو کی قیادت میں کام کرنے والی پنجاب کی پیپلز پارٹی کے لئے ایک طرف ہر سطح کے تنظیمی افراد کی یوم تاسیس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔(جاری ہے)
تو دوسری طرف ان اہم راہنماوٴں کو پارٹی میں روکنا ہے جو شاہ محمود قریشی کے ذریعے پی ٹی آئی میں جانا چاہتے ہیں۔
جن میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایسے اہم افراد بھی شامل ہیں جو پنجاب پیپلز پارٹی کی قیادت میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان راہنماوٴں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑتے اگر ان کے مطالبے پر پنجاب کی تنظیم میں تبدیلی لائی جائے۔ ان راہنماوٴں میں سے اکثر کا تعلق پیپلز پارٹی کے حلقوں میں پنجاب کے لاڑکانہ کی حیثیت رکھنے والے شہر اور ضلع اوکاڑہ سے ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے دو ٹوک انداز میں تمام صوبوں کی قیادت کو کہہ دیا ہے کہ جس صوبے سے اہم راہنما پارٹی چھوڑیں گے وہ اس صوبے کی قیادت کی نا اہلی سمجھی جائے گی اور ایسی صورت میں تنظیمی تبدیلی نا گزیر ہو جائے گی۔کیوں کہ اہم راہنماوٴں کو ہر صورت پارٹی میں روکنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.