چینی کمپنیوں کا اگلے 6 سال کے دوران پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 45 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کافیصلہ

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:16

چینی کمپنیوں کا اگلے 6 سال کے دوران پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) چینی کمپنیاں آئندہ 6 سال کے دوران پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں 45 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آئندہ 6 سال کے دوران چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری 45 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگی۔

(جاری ہے)

اکنامک کاریڈور کے تحت چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں رقم لگائیں گی اور انہیں چلا کر منافع بھی حاصل کرسکیں گی۔

چینی حکومت اور بینک اس سلسلے میں اپنی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرینگے۔ چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں میں 33 ارب 80 کروڑ ڈالر جبکہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں 11 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :