آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض، نجکاری کی مد میں قومی خزانے میں ساڑھے تین ارب ڈالر آنے کی امید

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض اور نجکاری کی مد میں قومی خزانے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر آنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے1.1ارب ڈالر قرض کی قسط ملنے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکومت کو الائیڈ بینک، ایچ بی ایل اور سکوک بانڈز کے اجراء سے مزید52 ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر3 5ارب ڈالر خزانے میں آنے سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا تواز ن بہتر ہوگا جو روپے کو مزید مستحکم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :