افغان حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد طورخم بارڈر کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:40

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد بارڈر دوبارہ کھول دیاگیا۔پاکستانی حکام کے مطابق افغان حکام نے بارڈر بند کرنے کی وجہ واضح نہیں بتائی ، دونوں طرف سے مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے موقف اپنایاکہ طورخم بارڈر پر تعمیرات درست نہیں ، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے موجود ہیں جس کے بعد ٹرمینل پر جاری کام روک دیاگیا اور مذاکرات کے بعد بارڈر کھول دیاگیا۔ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں اور طویل قطاریں لگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :