قانون ہاتھ میں لینے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید کاانٹرویو

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے خبردار کیا ہے کہ تیس نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کیلئے فراہم کی جانے والی جگہ چھوڑ دی۔تشدد کا راستہ اختیار کیا اور پارلیمنٹ وزیراعظم کی رہائش گاہ اورپاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو اپنا عدالتی کمیشن کا مطالبہ سپریم کورٹ میں پیش کرنا چاہیے کیونکہ وزیراعظم پہلے ہی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :