کراچی میں لیاری میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وارکے2 ملزم ہلاک ‘ اسلحہ بر آمد

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں کشتی چوک کے قریب رینجرز کی کارروائی، ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں کشتی چوک کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گینگ وار کے 2 کارندے مارے گئے۔

(جاری ہے)

مارے جانے والے ملزمان کا تعلق با با لاڈلہ گروپ سیتھا، مارا جانے والا ملزم سمیر قتل ، بھتہ خوری اور گینگ ریپ سمیت 20 سے زائد جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ملزم شہزاد 12 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں-