لوئر دیر ‘ استاد کی گاڑی نے اسمبلی کیلئے کھڑے طلبہ کوکچل دیا ‘ 8زخمی ‘ ایک نے دم توڑ دیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:14

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) لوئر دیر میں سکول اسمبلی کے دوران ایک استاد کی گاڑی نے بے قابو ہوکراسمبلی کیلئے کھڑے طلبہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں میں سے ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ہفتہ کو حادثہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میار میں اس وقت پیش آیاجب ایک ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہو کراسمبلی کیلئے کھڑے بچوں سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ بچے زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ایک بچہ سمیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔مقامی اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول میں اسمبلی جاری تھی کہ ایک سائنس کے ٹیچر سلیم جان کی گاڑی بے قابو ہوکر بچوں سے ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق سکول ٹیچر کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوئی پولیس نے مذکورہ استاد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ بچوں کے والدین کی جانب سے ہسپتال کے باہر بچوں کو مناسب طبی امداد نہ دیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا -

متعلقہ عنوان :