بھارت کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں،رانا تنویر حسین

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:07

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت سے مذاکرات میں پیش رفت کی تاہم بھارت کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات بلا جواز معطل کر دیئے جو کہ منفی طرز عمل ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔پاک فوج نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں اور خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں ۔

پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔اقوام عالم اس کو تسلیم کرے ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں در اصل اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ مودی سرار کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو اگر بھارت نے کسی قسم کا کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اسے پاک فوج داندان شکن جواب دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری خلیل ورک اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان کے بغیر خطے سمیت دنیا کا امن غیر محفوظ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کرنے والوں کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں وہ صرف ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کی حکومت کی سنجیدگی کوششوں کو اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے سبوتاژ کرناچاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :