وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، بجلی کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:06

وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، بجلی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی قیمتوں میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کردی ‘ وزارت پانی و بجلی نے قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا کو بھجوادی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بجلی کی قیمتوں اور بجلی کی پیداوار اور لاگت سے متعلق وزیراعظم کو کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی کی قیمتوں میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی نے 46 پیسے فی یونٹ کمی کردی اور قیمتوں میں کمی سے متعلق باضابطہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بھجوادی۔ قیمتوں میں کمی ماہ اکتوبر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد ریلیف صارفین کو منتقل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :