پاک افغان سرحد طورخم کو بند کردیا گیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:54

پاک افغان سرحد طورخم کو بند کردیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاک افغان سرحد طورخم کو بند کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طورخم بازار میں تعمیراتی کاموں کے دوران لوگوں کی آمدورفت پر افغان حکومت کو اعتراض تھا جس کے باعث انہوں نے پاک افغان سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا۔

(جاری ہے)

پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر بند ہونے سے سرحد پر ہزاروں گاڑیوں کی طویل لائن لگ گئی۔