سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات میں اداکاری کی گئی ،بلوچستان میں کارکن شہید کیے جارہے ہیں:طاہرالقادری

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:53

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات میں اداکاری کی گئی ،بلوچستان میں کارکن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات میں اداکاری کی گئی ،بلوچستان میں عوامی تحریک کے کارکنوں کو سرعام قتل کیا جا رہا ہے،وزیراعظم نے گیس کی قیتمیں نہ بڑھانے کا کہہ کر قوم سے جھوٹ بولا ہے۔طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہمارے کارکنوں کو قتل کیا جا رہاہے اور قاتل بلوچستا ن کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں آتے ہیںاور کارکنوں کوشہیدکر کے دندناتے ہوئے فرارہو جاتے ہیں اورپنجاب حکومت کی طرح بلوچستا ن حکو مت بھی کچھ نہیں کر رہی ،ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کابیا ن آدھے دہستگردوں کی حمایت کا اعلان ہے ،حکومت نے یہ بیان دے کر ضرب عضب کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

قاتل حکومت کو اقتدار کا کوئی حق نہیں ہے اور تحقیقاتی رپورٹ میں حکومت کو ذمہ دار ٹھرایا گیا تھا لیکن نظر ثانی کمیٹی نے حکومت کو کلین چٹ دے دی ،جب تک شہباز شریف استعفی نہیں دیں گے ہمیں انصا ف نہیں مل سکتا ۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے گیس میں 30فیصد اضافہ منظور کر لیاہے ،وزیراعظم نے قیتمیں نہ بڑھانے کا کہہ کر عوام سے جھوٹ بولا ہے ۔

متعلقہ عنوان :