کراچی،لیاری میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وارکے2 ملزم ہلاک

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) کراچی میں لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں کشتی چوک کے قریب رینجرز کی کارروائی، ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں کشتی چوک کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گینگ وار کے 2 کارندے مارے گئے۔

مارے جانے والے ملزمان کا تعلق با با لاڈلہ گروپ سے تھا، مارا جانے والا ملزم سمیر قتل ، بھتہ خوری اور گینگ ریپ سمیت 20 سے زائد جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ملزم شہزاد 12 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :