شکارپور ، خانپور انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی،3افراد جاں بحق،4زخمی

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:28

شکارپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)شکارپور کے قریب خانپور انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی،حادثے میں3افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے او ر ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق خان پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہہسپتال خانپور منتقل کیا ،جہاں سے زخمیوں کو سول ہسپتال شکار پور منتقل کیاگیا۔پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔