تھرپارکر میں آج بھی دو بچوں کی جان چلی گئی ، تعداد 107 ہو گئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:03

تھرپارکر میں آج بھی دو بچوں کی جان چلی گئی ، تعداد 107 ہو گئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) تھرپارکر میں بھوک، بیماری اور موت نے زندگی عذاب بنا دی۔ غذائی قلت کے باعث کم سن بچے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں بعض بچوں نے تو آنکھ کھولتے ہی موت کو گلے لگا لیا۔ مٹھی اسپتال میں نومولود ''دُرگا'' نے پیدائش کے دو روز بعد ہی دنیا سے منہ موڑ لیا۔

(جاری ہے)

پسماندگی، محرومی اور غربت کا شکار تھر میں بے بس ماؤں کی گودیں اجڑنا معمول بن چکا ہے۔

چھاچھرو کے اسپتال میں اب بھی متعدد بچے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب چارے کی کمی کے باعث تھر کے باسیوں کے سیکڑوں جانور بھی ہلاک ہو گئے۔ بھوک اور پیاس سے نڈھال سیکڑوں بے بس مکین اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔ نقل مکانی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے مختلف دیہات کے مکین تاحال امداد کیلئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :