مسلم لیگ (ن)،یوتھ ونگ کا احتجاجی اجلاس راجہ ناصر محفوظ کی زیر صدارت منعقد

جمعہ 21 نومبر 2014 23:38

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)،یوتھ ونگ کا احتجاجی اجلاس مسلم لیگ ہاوٴس اقبال روڈ پر منعقد کیا گیا۔جِس میں مہمانِ خصوصی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما راجہ ناصر محفوظ تھے۔اجلاس زِیر صدارت سینئر نائب صدر راولپنڈی ثاقب ظفر خان اور جنرل سیکرٹری سردار نذیر کشمیری ہوا۔اِجلاس کے میزبان اور سٹیج سیکرٹری راولپنڈی کے صدر تنویر اختر شیخ تھے۔

جمعہ کو اِجلاس میں راولپنڈی کے سٹی و پی پی اور یونین کونسل کے عہدیداران نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ راجہ ناصر محفوظ نے کہاکہ یوتھ ونگ کے کارکنو ں کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کو اَب برداشت نہیں کیا جائے گا اور خواہ وہ TMA، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ڈی سی او آفس، پولیس یا کسی مقامی MNA/MPAکی جانب سے ہو، اِن کے خلاف بھرپور آواز اُٹھائی جائے گی اور اِن کے دفاتر کے باہر دھرنا دِیا جائے گا۔

(جاری ہے)

راجہ ناصر نے کہا کہ اِس شہر کا نام نہاد فرزند پاکستان جتنا بہادر ہے۔وہ شہر کے لوگ جانتے ہیں جو شخص کشمیری بازار میں اپنی جوتیاں چھوڑ کر اور کارکنوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر بھاگ گیا تھا وہ کتنا بہادر ہو سکتا ہے سب جانتے ہیں ۔ اِس نے اپنے تین ساتھی مروا دیئے اور موصوف کو خراش تک نہ آئی یہ بات ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ثاقب ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بڑے لیڈر اکٹھے ہو سکتے ہیں تو یوتھ ونگ کے ساتھیوں میں کوئی انتشار نہیں ہم نے تمام تنظیم کے اتحاد کا بیڑہ اُٹھایا ہے اور بہت جلد تمام یوتھ ونگ کے ساتھی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونگے اور جو لوگ تنظیم میں دھڑے بندیوں کو فروغ دے رہے ہیں انہیں شکست ہو گی۔

ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے اور ہم اپنے قائد نواز شریف کے لئے قربانی دیتے ہیں ۔جنرل سیکرٹری نذیر کشمیری نے کہا کہ میں نے میرے خاندان نے پارٹی کی خاطر 302کا کیس برداشت کیا اور میرے دو بڑے بھائی پابند سلاسل ہوئے اور میرے بھتیجے سردار عرفان کو 302ملزم نامزد کیا گیا خدا گواہ ہے کہ ہم نے بے گناہ ہو نے کے باوجود ساری سختیاں برداشت کیں اِس موقع پر ہمارا 24لاکھ روپیہ خرچ ہوا ۔

چوہدری انعام ظفر کے ہم احسان مند ہیں جنہوں نے ہمارے 7لاکھ کی مالی مدد کی ۔راجہ ناصر محفوظ اور تنویر شیخ نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دِیا میں اِن کا شکر گزار ہوں اِس موقع پر تنویر شیخ نے 3قرادیں پیش کیں ۔مسلم لیگ یوتھ ونگ کا نمائندہ اجلاس قائد پاکستان میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، چوہدری نثار علی خان، کیپٹن محمد صفدر، چوہدری عابد شیر علی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

مسلم لیگ یوتھ ونگ کا نمائندہ اجلاس حلفاٌ اِس بات کا اقرار کرتا ہے کہ کسی بھی کارکن کے ساتھ ہونے والی زیادتی خواہ وہ TMA،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، پولیس یا ڈی سی او آفس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہونے والی ذیادتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اِس کے آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کا نمائدہ اجلاس میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف ،چوہدری نثار علی خان صاحب سے اپیل کرتا ہے کہ مقامی لیڈیز و جنٹس ایم پی ایز، ایم این ایز، صدر جنرل سیکرٹری کو پابند کیا جائے کہ ہفتہ وار شیڈول بنا کر مسلم لیگ ہاوٴس میں بیٹھیں اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں بھر پور قردار ادا کریں۔

مسلم لیگ یوتھ ونگ کا نمائندہ اجلاس میٹرو بس سروس کے اصل چیئر مین کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کو اُن کی ایمانداری اور فرض شناسی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔اجلاس سے چوہدری اکرم ، راجہ وقاص، وسیم میر، کبیر ماگرے ، فیصل بٹ، خادم گجر، راجہ شایان ، شاہد عمران ، چوہدری عاصم ، اسد شیخ، جمیل فاروقی اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :