(ن)لیگ عوامی خدمت کے عظیم مشن پر گامزن ہے، حکومت مخالف دھرنوں ، مظاہروں اور جلسے جلسوں کے باوجود وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب توانائی بحران سے نمٹنے و متبادل ذرائع کو ترقی دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں،

پارلیمانی سیکریٹری کابینہ و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن راجہ محمد جاوید اخلا ص کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پارلیمانی سیکریٹری کابینہ و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن راجہ محمد جاوید اخلا ص نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کے عظیم مشن پر گامزن ہے، حکومت مخالف دھرنوں ، مظاہروں اور جلسے جلسوں کے باوجود وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب توانائی بحران سے نمٹنے و متبادل ذرائع کو ترقی دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

وہ جمعہ کو اراکین صوبائی اسمبلی افتخار احمد وارثی، راجہ شوکت عزیز بھٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز خان، ضلعی جنرل سیکریٹری شوکت جنجوعہ ، راجہ حمید ایڈووکیٹ ، طیب قریشی، راجہ عرفان عزیز ، شاہد صراف کی موجودگی میں پارٹی کی تنظیم نو ء کے سلسلے میں منعقد ہ مشاورتی اجلاس سے خطاب رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں پرعزم اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے صالح کردار کارکنان کود شریک کیا جا رہا ہے جو پارٹی میں نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ بنیادی سطح پر مسلم لیگ کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

راجہ جاوید اخلا ص نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ہر طبقہ کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملک کو تعمیرو ترقی سے ہمکنار کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد بلخوص نوجوانوں کو پاکستان مسلم لیگ (ن)میں اہم ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں تاکہ وہ حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں اورقوموں منصوبوں کو متعارف کراسکیں اور بنیادی سطح پر فعال کردار اداکرکے ان عناصر کا شرانگیز اور گمراہ کن ایجنڈا ناکام بنا سکیں جوسبزباغ دکھا کر نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصدسے دور اور موجودہ حکومت کے قومی تعمیر وطن کے پروگراموں سے دور کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران راجہ شوکت عزیز اور افتخار احمد وارثی نے گوجر خان میں عوامی مسائل کے حل کے لئے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ سردار ممتاز خان اور شوکت جنجوعہ نے پارٹی امور کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی اور تنظیمی حوالے سے اہم مشاورت کی گئی جن کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے منظوری حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :