وزارت پانی و بجلی نے زرعی صارفین کے لئے بجلی کے رعایتی نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

ٹیرف کا فوری نفاذ کریں تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت ، تقسیم کار کمپنیاں 10.35 روپے فی یونٹ فکس ریٹ چارج کریں گی، انتظام یکم جولائی 2014ء سے 30 جون 2015ء تک موثر ہوگا

جمعہ 21 نومبر 2014 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وزارت پانی و بجلی نے کاشتکاروں کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں زرعی صارفین کے لئے بجلی کے رعایتی نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ٹیرف کا فوری نفاذ کریں۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ریلیف پیکیج کے تحت کیسکو کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں 10.35 روپے فی یونٹ کا فکس ریٹ چارج کریں گی۔ یہ انتظام یکم جولائی 2014ء سے 30 جون 2015ء تک کے لئے موثر ہوگا۔ کیسکو کی حدود میں کاشتکاروں کو پہلے ہی ایک الگ میکنزم کے تحت سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ ریلیف پیکیج کے تحت دی جانے والی سبسڈی وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ موسم سرما میں شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک اور موسم گرما میں شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک مصروف ترین اوقات کار میں زرعی ٹیوب ویلوں کو بجلی سپلائی نہیں کی جائے گی۔ ڈیسکوز کو جی ایس ٹی متعلقہ صوبائی حکومتیں ادا کریں گی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وفاقی حکومت برداشت کرے گی

متعلقہ عنوان :