30نومبر کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور ،
ہم نے تو آزادی مارچ کو روکنے کیلئے بھی احکامات جاری کئے لیکن حکومت نے عمل درآمد نہیں کیایہاں عدالتی احکامات کا مذاق بنا ہوا ہے،جسٹس خالد محمود خان کے ریمارکس
جمعہ 21 نومبر 2014 23:30
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے جسٹس خالد محمودخان پر مشتمل فل بنچ نے 30نومبر کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہاں آئین اور عدالتی احکامات کا ساتھ مذاق کیا جارہاہے۔
(جاری ہے)
عدالتی سماعت پر عدالت کے روبرو درخواست کے وکیل اے کے ڈوگر نے موٴقف اختیارکیا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں 30نومبر کو ایک جلسہ منعقد کررہی ہے اور اس جلسے کے بعد عمران خان نے اپنے خطابات میں یہ واضح کہاہے کہ 30نومبر کے جلسے کے بعد کچھ بھی ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی ،عمران خان کے اس بیان کے بعد واضح ہوچکا ہے کہ 30نومبر کا جلسہ پر امن نہیں ہوگا ،،لہذا عدالت اس جلسے کو رولنے کے احکامات جاری کرے ،جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے تو آزادی مارچ کو روکنے کیلئے بھی احکامات جاری کئے لیکن حکومت نے عمل درآمد نہیں کیایہاں عدالتی احکامات کا مذاق بنا ہوا ہے اگر دونوں فریقین راضی ہیں تو پھر کیا مسئلہ ہے جس پراے کے ڈوگر نے جواب دیا کہ پریشانی جلسے سے نہیں جلسے کے بعد ہونے والے غیر آئینی اقدامات کی ہے عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے عمران خان ،وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو چوبیس نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.