لاہورہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کو برابری کی سطح پر امداد تقسیم نہ کرنے پر وفاقی اورپنجاب حکومت کونوٹسز جاری کردئیے

جمعہ 21 نومبر 2014 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کو برابری کی سطح پر امداد تقسیم نہ کرنے پر وفاقی اورپنجاب حکومت کونوٹسز جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے موقف اختیارکیاکہ سیلاب زدگان کو امداد تقسیم کرنے سے زیادہ حکومت اپنی تشہیر پر رقم خرچ کررہی ہے جبکہ مختلف اضلاع میں موجود اراکین اسمبلی من پسدن متاثرین کو ریلیف دلوا رہے ہیں جبکہ دیگر متاثرین کوکوئی نہیں پوچھ رہا ہے جو امتیاز سلوک کے مترادف ہے اجبکہ آئین کے آرٹیکل پچیس کی واضح خلاف ورزی ہے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت کونوٹسز جاری کرتے ہوئے بارہ جنوری کوجواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :