این اے 122میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت 24نومبر تک ملتوی

جمعہ 21 نومبر 2014 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ این ایک سوبائیس کے بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ متعدد پولنگ اسٹئیشبنزکے نتائج بھی تبدیل کرنے میں متعدد سرکاری افسران ملوث پائے گئے لہذا انتحابی عمل کلعدم قراردیاجائے دوران سماعت عدالت کو بتایاگیاکہ سردارایازصادق کو عدالت نے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر پانج ہزار روپے جرمانہ عائد کررکھا تو جوابھی تک جمع نہیں کروایاگیا سردارایازصادق کے وکیل نے عائد کیا گیا جرمانہ عدالت میں جمع کروادیا جس کے بعد سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :