صدر ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

جمعہ 21 نومبر 2014 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ اعزاز ان کی طویل اعلیٰ خدمات، غیر معمولی اور قابل ستائش کارکردگی اور فرائض سے قابل تقلید وابستگی پر دیا گیا اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، مسلح افواج کے افسران اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پیش کئے گئے تعریفی کلمات میں بتایا گیا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء الله 40 سال سے زائد عرصہ سے اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور کمانڈ اور اسٹاف کے طور پر اہم فرائض سرانجام دیئے۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملٹری، ستارہ ء امتیاز ملٹری اور ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :