Live Updates

تحریک انصاف احتجاجی سیاست ترک کر کے معاملات کے حل کیلئے آئینی راستہ اختیار کرے‘ عبد القادر بلوچ

جمعہ 21 نومبر 2014 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چاہیے کہ وہ احتجاجی سیاست سے گریز کرے اور معاملات کے حل کیلئے آئینی راستہ اختیار کرے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے جس کا کوئی نقصان نہیں تاہم پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ بغیر ثبوتوں کے الزامات کی سیاست سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے رویے میں نرمی لانی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کے وفاقی دارالحکومت میں پرامن احتجاج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام میں کسی بھی ترمیم کے لئے آئینی و قانونی ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔ عبدالقادر بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :