امریکی صدر کا وزیراعظم نوازشریف کوفون ،پاک امریکہ تعاون مزیدبہتربنانے پر اتفاق

جمعہ 21 نومبر 2014 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) امریکی صدرباراک اوبامہ نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوفون کرکے اپنے حالیہ دورہ بھارت پراعتمادمیں لیا،پاک امریکہ تعاون کومزیدبہتربنانے پربھی اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

باراک اوبامہ نے جمعہ کی شب میاں نوازشریف سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے انہیں اپنے دورہ بھارت پراعتمادمیں لیااورکہاکہ امریکہ چاہتاہے کہ پاک بھارت تعلقات فروغ پائیں ،امریکہ پاکستان سے اپنے تعلقات کوفروغ دیناچاہتاہے اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتربنانے کی خواہش کااظہارکیا،دونوں رہنماوٴں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔