Live Updates

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ودیگر رہنماؤں کی کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب ارکان کو کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 21 نومبر 2014 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹر ی شبیرسیال ، ویسٹ ریجن کے صدر و ایم این اے رائے حسن نواز، ساؤتھ پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم نے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹرمجیب الرحمان شامی کو کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صدراور جنر ل سیکرٹری جبار خٹک سمیت دیگر نومنتخب ارکان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہاکہ نومنتخب عہدیداران پاکستان میں پرنٹ میڈیا کی بہتری کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور پاکستان میں شعبہ صحافت نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کے بعد مزید ترقی حاصل کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات