Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کو 30نومبر کے جلسے سے قبل ممکنہ طور پر گرفتار کرنے سے روکنے کیلئے استدعا مسترد

جمعہ 21 نومبر 2014 23:19

تحریک انصاف کے کارکنوں کو 30نومبر کے جلسے سے قبل ممکنہ طور پر گرفتار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو 30نومبر کے جلسے سے قبل ممکنہ طور پر گرفتار کرنے سے روکنے کیلئے استدعا مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تحریک انصاف پنجاب لائرزفورم کے گوہر نواز سندھو کی نے عدالت کے روبرو موٴقف اختیار کیا کہ حکومت نے 30نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کیلیے منصوبہ بندی کررکھی ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلیے لسٹیں بھی تیار ہوچکی ہیں،، لہذاعدالت کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ابھی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا موٴقف سامنے نہیں آیا ان کو سنے بغیر ایسا حکم جاری نہیں کرسکتے ،عدالت نے چوبیس نومبر کو وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :