Live Updates

عمران خان کی منافقت کی سیاست کو سندھ کے عوام نے مسترد کردیا،وقارمہدی

جمعہ 21 نومبر 2014 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی منافقت کی سیاست کو سندھ کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے کیلئے کراچی اور پنجاب سے زندہ لاشیں لیکر آئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان مگرمچھ کے آنسو بہاکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور لاڑکانہ کی عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ چند ہزار افراد کو جمع کرکے اسے جلسے کا نام دینا قطعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ باالخصوص لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ اور قلعہ ہے اور آج بھی سندھ میں پیپلز پارٹی واحد بڑی سیاسی جماعت ہے جسے صوبہ بھر کی عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے اور سندھ کے عوام عمران خان کے کھوکھلے نعروں اور سیاسی شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے اور لاڑکانہ میں ناکام جلسہ کرکے عمران خان کو بھی اندازہ ہو چکا ہوگا کہ یہاں پرنہ تو ان کی دال گلے گی نہ ہی سندھ کے عوام عمران خان کی شعبدہ بازیوں میں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وقار مہدی نے کہا کہ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں مقامی لوگ نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ باہر سے چند ہزار افراد لاکر ان کے سامنے بڑکیں مارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ وقار مہدی نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ خیبرپختونخواہ میں بیٹھ کر عوام کیلئے کچھ کریں صوبہ سندھ کے حوالے سے عمران خان کی سوچ اور اندازے بالکل غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے متوالے اور جاں نثار ہیں اور سندھ کے عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پی پی کے قائدین نے عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔

جبکہ عمران خان نے مشرف آمریت کے بوٹ پالش کئے ہیں اور مشرف کے ریفرنڈم میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا تھا لہذاہ ملک باالخصوص سندھ کے باشعور عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔#

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :