حکومت خیبر پختونخوا نے بہرا مند جان کو ڈائریکٹر میڈیا سیل کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کر دی

جمعہ 21 نومبر 2014 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) حکومت خیبر پختونخوا نے بہترعوامی مفاد میں ڈائریکٹرکلچر بہرا مند جان کو اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ڈائریکٹر میڈیا سیل چیف منسٹر سیکرٹریٹ پشاو ر کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اسٹبلشمنٹ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق تین مزید افسران کو بھی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے میڈیا سیل میں کام کرنے کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جن میں محکمہ اطلاعات کے دو انفارمیشن افسران زر ولی اور زر علی جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارباب واجدشامل ہیں۔