سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ، خاتون صحافی فوزیہ خان کی والدہ جاں بحق ہو گئیں

جمعہ 21 نومبر 2014 23:15

جدہ ((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ) مدینہ منورہ سے جدہ آتے ہوئے ٹریفک حادثہ ، جدہ میں خاتون صحافی اور پاکستان جرنلسٹس فورم کی رکن فوزیہ خان کی والدہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ انکے والد و دیگر اہلِ خانہ کے افراد شدید زخمی ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوزیہ خان کے شوہر معتمر عالم اسلامی کے چئیر مین ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف کے مشیر خاص ڈاکٹر تنویر خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ، حادثے پرپاکستانی کمیونٹی نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبلہ قونصل جنرل آفتاب کھوکھر ،قونصل پریس سہیل علی خان، ویلفئیر قونصل تحسیم الحق کے علاوہ پاکستان جرنلسٹس فورم، پاکستان مجلسِ محصو رین اور دیگر تنظیموں نے بھی فوزیہ خان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :