پی پی ایچ آئی بلوچستان میں ملازمین کی کوئی یونین نہیں ہے، ترجمان

جمعہ 21 نومبر 2014 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پی پی ایچ آئی کے مختلف بنیادی مراکز صحت کے ملازمین کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان میں ملازمین کی کوئی یونین نہیں ہے اور نہ اس قسم کی کسی یونین کو برداشت کیا جائے گا کیونکہ پی پی ایچ آئی کا منشور لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی ہے اور اس قسم کے احتجاج سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہیں اور ساتھ ہی یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ پی پی پی ایچ آئی میں کسی ایسی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس سے ادارے کی بدنامی ہو اور لوگوں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے لہٰذا یونین سازی اور احتجاجی مظاہرے میں شامل سارے ملازمین کیخلاف فی الفور محکمانہ کارروائی کی جائے گی جس میں ان کی ملازمتوں سے برخاستگی بھی شامل ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :