کوئٹہ،مسائل کے اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ، حکمرانوں کے وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے

جمعہ 21 نومبر 2014 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں مسائل کے اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ حکمرانوں کے وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے ہیں گیس کی بندش اورلوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے اسٹریٹ لائٹس کی بند ش کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصرسر اٹھاررہے ہیں ترقیاتی کاموں کے نام پر سڑکیں پہلے سے بھی خستہ حالی کے شکارہوگئے ہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مسائل نے جنم لیاہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے حکمرانوں نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے وعدے توبہت کئے مگروہ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے سردی کے شروع ہوتے ہی گیس پریشرمیں کمی اوربندش سے خواتین اوربچوں کی مشکلات میں اضافہ ہواہے دوسری جانب میٹروپولٹین کارپوریشن کے عملے کی غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع جس سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہے اسٹریٹ لائٹس کی بندش کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہاہے ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز ضائع ہورہے ہیں پشتون آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال سے روڈدوبارہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگیاہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ گیس کی بندش،اسٹریٹ لائٹس اورسڑکوں کی خستہ حالی کانوٹس لیکرذمہ داران کیخلاف کاروائی کریں۔