قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی بروقت آگاہی کیلئے سیکرٹریٹ کا ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، کوئی اضافی اخراجات نہیں آئینگے، سپیکر ایاز صادق نے منظوری دیدی، ذرائع

جمعہ 21 نومبر 2014 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی بروقت آگاہی کیلئے سیکرٹریٹ کا ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، کوئی اضافی اخراجات نہیں آئینگے، سپیکر ایاز صادق نے منظوری دیدی۔ باوثوق ذرائع نے ”آن لائن “ کو بتایاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی بروقت آگاہی کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سمری سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوائی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ سسٹم میں رہتے ہوئے ایس ایم ایس سروس شروع کی جائیگی اور اس سلسلے میں کوئی اضافی اخراجات بھی نہیں آئینگے جس کے بعد سپیکر نے سمری کو منظور کردیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ ایس ایم ایس سروس پیر سے شروع کردی جائیگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایوان بالا کی ایس ایم ایس سروس جاری ہے جوکہ سینیٹ کے آفیشلز اور پارلیمانی کارروائی کرنیوالے صحافیوں کو متواتر بھجوائے جارہے ہیں ۔