پشاور،مختلف محکموں کے جعلی کارڈ بنانے والا ملزم گرفتار ،سینکڑوں جعلی کارڈ برآمد

جمعہ 21 نومبر 2014 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران مختلف محکموں کے جعلی کارڈ بنانے والا ملزم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے سینکڑوں مختلف محکموں کے جعلی کارڈ برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد خان کو عوالناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ تھانہ خان رازق شہید کے حدود خیبر بازار میں ایک دوکاندار سر گرم ہے جو مختلف محکموں،پولیس،فرنٹئیر کانسٹیبلری ،RTA اور مختلف سکولوں کے جعلی کارڈ بنا کر لوگوں سے بہت سے رقم وصول کرتے ہے اس واقعہ کا سی سی پی او صاحب نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں ایس پی سٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر کی زیر قیادت DSP سٹی گل نواز خان ،SHO خان رازق شہید محمد نور خان بمعہ نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جعلی کارڈ بنانے والا ملزم محمد آ صف ولد نور بصر سکنہ ارمڑکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مختلف محکموں،پولیس،فرنٹئیر کانسٹیبلری ،RTA ،اور مختلف سکولوں کے تقریبا 115 جعلی کارڈ برآمد کرکے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :