صوابی،تجاوزات کے خلاف جہانگیرہ روڈ اور مردان روڈ پر گرینڈ آپریشن

جمعہ 21 نومبر 2014 23:06

صوابی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈی سی صوابی کیپٹن (ر) کامران آفریدی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی صوابی نے تجاوزات کے خلاف جہانگیرہ روڈ اور مردان روڈ پر گرینڈ آپریشن کیا۔ جس کی قیادت چیف میونسپل و سنیٹری آفیسر محمد اشفاق ، آفیسر میاں شفیق الرحمن نے کی۔

(جاری ہے)

جب کہ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ مسیح الزمان ، فرمائش گل اور پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی کے یاسر امین کے علاوہ پولیس اسٹیشن صوابی کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔

مہم کے دوران سڑکوں سے ملحقہ کھڑے سائن بورڈ ، سیڑھیاں اور کیبن ہوٹلز کو مسمار کیا گیا۔جب کہ کچھ کو جگہ خالی کر نے کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ مہم کو کامیاب بنانے میں میونسپل عملہ سے تعاون کریں ۔ اور تعمیر ات کے وقت روڈ کے حدود کا خیال رکھیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے نقصانات سے بچایا جاسکے